عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں دو روز اضافے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے-
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ 24 قیراط سونے کی قیمت میں 2 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 39 ہزار 936 روپے ہوگئی 10 گرام سونے کی قیمت 1 ہزار 800 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 77 ہزار 174 روپے پر آگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 21 ڈالر کی کمی سے 4 ہزار 174 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب قامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 23 روپے کی کمی سے 6 ہزار 532 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 19 روپے کی کمی سے 5 ہزار 600 روپے کی سطح پر آگئی۔۔
واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ برینٹ خام تیل 1 ڈالر 37 سینٹ سستا ہوکر 103 ڈالر 35 سینٹ فی بیرل پر آگیا، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 1 ڈالر 30 سینٹ کی کمی سے 90 ڈالر 55 سینٹ فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔
مزید پڑھیں






