Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں 7 فیصد اضافے کا اعلان

goods tranport
مصنف:

آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کردیا۔


صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے کرایوں میں اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 7 روز کے دوران ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 26 روپے 88 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ملک شہزاد اعوان کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پیٹرول کی قیمت میں بھی فی لیٹر 20 روپے اضافہ کیا گیا، جس کے باعث ٹرانسپورٹ کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے پیش نظر گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 7 فیصد اضافہ کیا جا رہا ہے۔


دوسری جانب گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کے بعد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، کیونکہ مال بردار گاڑیوں کے بڑھتے ہوئے اخراجات کا اثر اشیاء کی ترسیل کی لاگت پر پڑ سکتا ہے۔واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 47 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 424 روپے 92 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔