جمعرات، 15 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

شیخوپورہ فیکٹری میں دورانِ ڈیوٹی جاں بحق قصور کے مزدور کے ورثاء تاحال حقوق سے محروم


قصور

قصور کا فیکٹری ملازم 6 سال تک شیخوپورہ کی نجی فیکٹری میں ڈیوٹی سرانجام دیتا رہا جہاں دوران ڈیوٹی طبیعت خراب ہونے سے وفات پا گیا

فیکٹری مالکان نے آج دن تک ورثاء کو حقوق مزدور تو دور کی بات تسلی تک نا دی

قصور کے نواحی گاؤں موضع اوراڑہ نو کے رہائشی رمضان عرف باٹھو کی بیوہ نے بتایا کہ اس کا شوہر شیخوپورہ میں واقع کے ایس ایف نامی فیکٹری بمقام کریسنٹ سٹاپ نزد بلال سٹیل مل لاہور شیخوپورہ روڈ پر عرصہ 6 سال تک کام کرتا رہا اور وہیں مقیم رہا دوران ڈیوٹی وہ چند دنوں بعد ہی گھر آتا تھا اسی دوران ڈیوٹی میں ہی اسکی طبیعت خراب ہوئی اور وہ 12 اپریل 2026 کو وفات پا گیا جس کی تدفین اس کے آبائی گاؤں میں کی گئی

مرحوم کی بیوہ کے مطابق فیکٹری مالک شیخ فرید نے مرحوم کی وفات سے لے کر آج دن تک کوئی تسلی نا دی اور نا ہی مرحوم کو کوئی سوشل سیکیورٹی ریلیف دیا جو کہ اسکا قانونی حق ہے


مرحوم کے دو بچے اور ایک بیوہ ہے جن کا گزارہ مرحوم کی نوکری کے باعث ہی تھا،اب ان کے لئے چھوٹے بچوں سمیت زندگی بسر کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے مرحوم کی بیوہ نے وزیر اعلی پنجاب،پنجاب سوشل سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ سے نوٹس لے کر مرحوم کے جائز حقوق کی ادائیگی کی درخواست کی ہے


رپورٹ غنی محمود قصوری

ڈویژنل بیورو چیف باغی ٹی وی