Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

حوثیوں کا ریاض ایئرپورٹ کو میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ


یمن کے حوثی گروپ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ ریاض میں متعدد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔


یورپی نیوز ویب سائٹ ’یورو نیوز‘ کے مطابق حوثیوں نے جمعرات کو جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے سعودی دارالحکومت میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا,تاہم سعودی عرب کی جانب سے فوری طور پر حوثیوں کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی حملے کے نتیجے میں کسی نقصان یا جانی نقصان کی اطلاع دی گئی۔


عینی شاہدین کے مطابق جمعرات کو ریاض کے مختلف علاقوں میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ تاہم اُن دھماکوں کی وجہ کے بارے میں فوری طور پر سرکاری طور پر کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔


یہ واقعہ ایک روز قبل اسی ایئرپورٹ پر ہونے والے ڈرون حملے کے بعد پیش آیا ہے۔ سعودی حکام کے مطابق پہلے حملے میں ایک شخص ہلاک ہوا تھا، جبکہ پروازوں میں تاخیر کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ 6 اور 7 اکتوبر 2026 کو سعودی عرب کے ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو 2 الگ الگ حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔


ابہا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے میں مراکش اور الجزائر سے تعلق رکھنے والی 2 مقیم خواتین جاں بحق ہوئیں جب کہ 28 افراد زخمی ہوئے تھے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حملے میں ایک سوڈانی مقیم شخص جان کی بازی ہار گیا تھا جب کہ 8 افراد زخمی ہوئے، جن میں 5 سعودی، 2 مصری اور پاکستانی شہری شامل تھے۔


حوثی جنہیں باضابطہ طور پر انصار اللہ کہا جاتا ہے، نے حالیہ دنوں میں سعودی عرب کے مختلف ایئرپورٹس کو نشانہ بنانے کے متعدد دعوے کیے ہیں۔ گروپ کی جانب سے سعودی عرب میں اہم تنصیبات اور فوجی مقامات پر بھی حملوں کے دعوے کیے جاتے رہے ہیں-