قصور، کشمیر چوک فیروزپور روڈ کا نیا روپ، رات کے وقت دلفریب مناظر شہریوں کی توجہ کا مرکز
کشمیر چوک فیروزپور روڈ قصور کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تزئین و آرائش کے بعد خوبصورتی میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ چوک کے نئے انداز اور خوبصورت منظر نے علاقے کی رونقیں بڑھا دی ہیں، جبکہ رات کے وقت روشنیوں سے جگمگاتے مناظر شہریوں کے دل موہ لیتے ہیں
تزئین و آرائش کے بعد کشمیر چوک کا نیا روپ شہریوں کے لیے خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ بالخصوص رات کے وقت روشنیاں اور خوبصورت ماحول چوک کی دلکشی کو مزید بڑھا دیتے ہیں، جس سے گزرنے والے شہری خوشگوار احساسات سے لطف اندوز ہوتے ہیں،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر کے اہم مقامات کو خوبصورت بنانے کے اقدامات شہری ماحول کو بہتر بنانے کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہیں۔ شہریوں کو امید ہے کہ قصور کے دیگر اہم چوکوں اور شاہراہوں کو بھی اسی طرح خوبصورت اور دیدہ زیب بنایا جائے گا،کشمیر چوک کی یہ نئی خوبصورتی قصور کے بدلتے منظرنامے کی ایک دلکش جھلک پیش کر رہی ہے، جو رات کے وقت دیکھنے والوں کو خاص طور پر متاثر کرتی ہے۔
مزید پڑھیں




