بدھ، 4 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

قصور: کیسر گڑھ میں منشیات کے خاتمے پر اہل علاقہ کا پولیس کو خراج تحسین

مصنف:

قصور (رپورٹ: سردار مظہر فاروق) قصور کے نواحی گاؤں کیسر گڑھ میں منشیات کے خاتمے کے لیے پولیس کی مؤثر کارروائیوں پر اہل علاقہ نے ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان، متعلقہ ایس ایچ او اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اہل علاقہ کے مطابق پولیس نے دن رات محنت اور جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوان نسل کی زندگیوں کو تباہ کرنے والے منشیات فروش عناصر کو قانون کی گرفت میں لا کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا، جس سے گاؤں میں امن و امان کی فضا قائم کرنے میں مدد ملی۔

علاقائی احباب نے پولیس کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او قصور اور متعلقہ پولیس ٹیم کی خدمات کو قابل تحسین قرار دیا۔


قصور: دو ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے، ڈی پی او آفتاب احمد پھلروان کے احکامات جاری

قصور (رپورٹ: سردار مظہر فاروق) ڈی پی او قصور آفتاب احمد پھلروان نے ضلع قصور میں دو ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

جاری کردہ احکامات کے مطابق سب انسپکٹر طیب یوسف سیال، انویسٹی گیشن کوٹ رادھا کشن سے ایس ایچ او چھانگا مانگا تعینات کر دیے گئے، جبکہ انسپکٹر کامران شہزاد کو پولیس لائن سے ایس ایچ او کھڈیاں مقرر کیا گیا ہے۔

مزید برآں سب انسپکٹر شہزاد یونس کو ایس ایچ او چھانگا مانگا کے عہدے سے معطل کرکے کلوز لائن کر دیا گیا، جبکہ انسپکٹر ملک شمشیر کو ایس ایچ او کھڈیاں کے عہدے سے ہٹا کر کلوز لائن کر دیا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس قصور کی جانب سے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں