مریم نواز نے ملتان میں گرین الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان میں جدید اور ماحول دوست گرین الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے شہر کے عوام کے لیے اس منصوبے کو ایک بڑا تحفہ قرار دیا،انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں ملتان میں 60 الیکٹرک بسوں کے ساتھ سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں مزید 100 بسیں ملتان کے شہریو ں کے لیے دستیاب کر دی جائیں گی تاکہ سفری سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
https://x.com/waleedQu15/status/2100525917672014152?s=20
انہوں نے مزید کہا کہ اس بس سروس کا عام کرایہ صرف 20 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ تاہم، عوام کی سہولت کے پیش نظر خواتین، طلبا و طالبا ت، معذور افراد اور 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کے لیے یہ سفر 100 فیصد مفت ہوگا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کی آخری حد تک گرین بس سروس کو پھیلایا جا رہا ہے تاکہ صوبے بھر کے عوام جدید اور سستے سفر کی سہولیات سے مستفید ہو سکیں۔
مزید پڑھیں





