پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر کی فیفا صدر سے ملاقات

مصنف:
پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے صدر سید محسن گیلانی نے ٹوکیو میں ایشین فٹبال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کی غیر معمولی کانگریس کے بعد فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو سے ملاقات کی -
محسن گیلانی نے فیفا کی صدارت کے لیے ایک اور مدت حاصل کرنے کے خواہشمند جیانی انفینٹینو کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا کہا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن ایشین فٹبال کنفیڈریشن کے مؤقف سے مکمل اتفاق رکھتی ہے اور ایشیائی فٹبال میں اتحاد برقرار رکھنے کے لیے اے ایف سی کے ساتھ کھڑی ہے،انہوں نے ایشیائی فٹبال کے مشترکہ اور خوشحال مستقبل کے لیے بھی اے ایف سی کے ساتھ ہم آہنگی پر زور دیا۔
مزید پڑھیں




