اسکاؤٹس کیڈٹ کالج بٹراسی کے کیڈٹس کا آئی ایس پی آر کا یادگار دورہ

مصنف:
اسکاؤٹس کیڈٹ کالج بٹراسی کے کیڈٹس نےآئی ایس پی آر کا یادگار دورہ ، ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ خصوصی نشست ہوئی
شہداء کی داستانیں نوجوان نسل کیلئے مشعلِ راہ، اسکاؤٹس کیڈٹ کالج بٹراسی کے کیڈٹس نے شہداء سے عقیدت اور محبت کا اظہار کیا،کیڈٹ کالج بٹراسی کے 300 سے زائد فارغ التحصیل کیڈٹس افواجِ پاکستان کے مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں،کیڈٹس نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو کیڈٹ کالج بٹراسی کے شہداء کی تصاویر پر مشتمل یادگاری سووینئر پیش کیا،یادگاری سووینئر اس بات کا غماز ہے کہ کیڈٹ کالج بٹراسی کے کیڈٹس مادر وطن کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرتے،کیڈٹس نے افواجِ پاکستان میں شمولیت کو اپنے لئے باعثِ فخر قرار دیا





