جمعہ، 23 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ننکانہ،تعلیمی خدمات کے اعتراف میں محمد نوید کو ایوارڈسے نوازا گیا

مصنف:

ننکانہ صاحب (احسان اللہ ایاز باغی ٹی وی نامہ نگار )ننکانہ صاحب میں تعلیمی خدمات کے اعتراف میں محمد نوید ڈائریکٹر نیو ڈائریکشنز اےائی اینڈ روبوٹکس کو شیلڈ سے نوازا گیا


احسان نیو سٹی واہ کینٹ میں ایک پروقار تقریب "ایمبیسڈر آف لائٹ" (Ambassador of Light) میں تعلیمی خدمات کے اعتراف میں ڈائریکٹر نیو ڈائریکشنز اسکول آف اے آئی اینڈ روبوٹکس، محمد نوید کو خصوصی شیلڈ سے نوازا گیا،​یہ اعزاز ناصرف ننکانہ صاحب کے اسکولوں کے تمام اساتذہ، طلباء اور والدین کی محبتوں اور اعتماد کا نتیجہ ہے تمام منتظمین اور بالخصوص کڈز یونیورسٹی کیمپس واہ کینٹ اسلام اباد

کی پرنسپل صائمہ ابرار کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے اس قابل سمجھا اور اس پر وقار تقریب میں مدو کر کے صدر ایپسما آزاد کشمیر احسان الحق چوہان

صدر پاکستان چیمبر آف ایجوکیشن وزیر آباد حافظ بشارت کے ہاتھوں شیلڈ دی گئی محمد نوید نے اپنی گفتگو میں کہا ہمارا عزم ہے کہ ہم جدید اور معیارِ زندگی سے آراستہ تعلیم، خاص طور پر AI اور روبوٹکس کے ذریعے اپنے بچوں کا مستقبل روشن بناتے رہیں

گفتگو کے آخر میں انہوں نے ​تمام مبارکباد دینے والوں اور منتظمین کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا