منگل، 20 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اوکاڑہ،1 اینٹوں کا بھٹہ سیل، 7 کو نوٹسز جاری

مصنف:

اوکاڑہ(نامہ نگار ملک ظفر )محکمہ ماحولیات کی انسداد سموگ مہم کے تحت کاروائیاں، 1 اینٹوں کا بھٹہ سیل، 7 کو نوٹسز جاری، سکشن ہڈز کی خلاف ورزی پر 2 باربی کیو پوائنٹس سیل، ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات محمد جہاں تاب اختر کی زیر نگرانی محکمہ کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر ایک اینٹوں کا بھٹہ سیل کر دیا جبکہ مزید 7 بھٹوں کو خلاف ورزیوں پر نوٹسز جاری کیے گئے جبکہ باربی کیو پوائنٹس پر سکشن ہڈز کے استعمال سے متعلق ضوابط کی خلاف ورزی پر 2 باربی کیو پوائنٹس کو بھی سیل کر دیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات محمد جہاں تاب اختر نے کہا کہ انسداد سموگ مہم کی خلاف ورزی پر کاروائیوں کا مقصد عوام کو صاف ستھرا اور سموگ سے پاک ماحول فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں کے مالکان ماحولیاتی قوانین اور مقررہ ضوابط کی مکمل پابندی کریں اور اس سلسلہ میں کسی کو بھی ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ باربی کیو پوائنٹس پر سکشن ہڈز کے حوالے سے مقررہ ماحولیاتی ضوابط پر عملدرآمد ضروری ہے۔ تمام کاروباری افراد ماحولیاتی تقاضے پورے کریں اور فضائی آلودگی کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کریں۔ محمد جہاں تاب اختر نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ محکمہ ماحولیات فیلڈ میں متحرک ہے اور انسداد سموگ اقدامات پر عملدرآمد کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔ شہریوں کے لیے صاف اور صحت مند ماحول کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔