Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اوکاڑہ، انسدادِ سموگ کارروائیاں، صفائی نظام کی نگرانی، دیپالپور میں لائرز چیمبرز کا سنگِ بنیاد

مصنف:

اوکاڑہ(نامہ نگار ملک ظفر)ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کی ہدایت پر انسداد سموگ مہم کے تحت چیکنگ جاری، اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے افسران نے شہر کے مختلف اہم مقامات پر بلاضرورت دھواں دینے والی اور ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی گاڑیوں کی شدید چیکنگ کی اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے چالان کیے گئے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے مالکان کو سخت تنبیہ جاری کی گئی۔ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے محمد محسن نے چیکنگ نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیوں کی بروقت ٹیوننگ اور مرمت یقینی بنائیں تاکہ فضا کو آلودگی سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سموگ کا باعث بننے والی گاڑیوں کو روڈ پر چلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور ماحول کو آلودہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کاروائی جاری رہے گی۔ محمد محسن نے کہا کہ مضر صحت سموگ کی روک تھام کے لیے حکومتی ہدایات پر ہر صورت عمل درآمد کروایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کو بھاری جرمانے کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں بند کر دیا جائے گا۔ ٹرانسپورٹرز ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے باعث عوام کے لیے مسائل پیدا کرنے سے گریز کریں۔


اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ محمد اکرام ملک کی ہدایات پر مینجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی اوکاڑہ احمد سلیم چشتی نے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے مختلف مقامات پر جاری صفائی آپریشن کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی کے معیار، سروسز کی فراہمی اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا اس موقع پر سارکو پروجیکٹ مینیجر محمد رضوان ظفر، تحصیل مینیجر نعمان راشد سمیت دیگر متعلقہ فیلڈ افسران اور عملہ بھی موجود تھا مینجنگ ڈائریکٹر نے مختلف علاقوں میں شہریوں سے براہِ راست ملاقات کرکے صفائی کے انتظامات اور فراہم کی جانے والی سروسز کے حوالے سے ان کی آراء اور تجاویز معلوم کیں شہریوں نے صفائی کی صورتحال سے متعلق اپنی تجاویز سے آگاہ کیا احمد سلیم چشتی نے متعلقہ افسران و فیلڈ عملہ کو ہدایت کی کہ صفائی کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے شہریوں کی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جائے اور فیلڈ میں مؤثر نگرانی کے ذریعے عوام کو بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے انہوں نے کہا کہ شہر اور دیہات میں صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور صفائی آپریشن میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی


اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر)نئے جوڈیشل کمپلیکس دیپالپور میں لائرز چیمبرز کی افتتاحی تقریب، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں اور صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خاں نے 249 کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر پرانے جوڈیشل کمپلیکس میں لیاقت علی روڈ، بیڈمنٹن کورٹ اور ڈسپنسری کا افتتاح کیا گیا۔ تقریب میں ڈپٹی کمشنر محمد کرام ملک، ایم این اے چوہدری ریاض الحق جج، ڈی پی او نے شرکت کی۔ ممبران صوبائی اسمبلی میاں محمد منیر، چوہدری افتخار حسین چچھر، نورالامین ناصر وٹو، ملک علی عباس کھوکھر، ڈپٹی سیکرٹری لا احتزاز اسلم مارتھ نے بھی شرکت کی۔ صدر بار محمد احمد وٹو سیکرٹری عدیل صادق کی وکلا برادری کو درپیش مسائل بارے گزارشات پیش کیں۔ سپیکر پنجاب اسمبلی اور صوبائی وزیر قانون کی بار ایسوسی ایشن کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ بطور وکیل ورک پلیس انتہائی اہم ہے۔ جوڈیشل کمپلیکس دیپالپور شاندار عمارت ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے لائرز چیمبرز بھی شاندار طریقے سے تعمیر ہوں گے۔ پاکستان کو مشکل حالات کا سامنا ہے۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے باعث حالات خراب ہیں۔ پاک افواج باڈرز پر دشمنوں سے نبرد آزما ہے۔ ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ بھارت کو مسلح افواج کے ہاتھوں عبرتناک شکست ہوئی۔ صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال خاں نے کہا کہ وکلا برادری ایمانداری سے لوگوں کے مسئلے حل کرے۔ چیمبرز کی تعمیر کے لیے ایک کروڑ روپے کی گرانٹ کا اعلان کرتا ہوں۔ صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ سب مل کر وکلا کی ترقی کے لیے محنت سے کام کریں گے۔