ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

کیپٹن ر صفدر کا مرحومہ عاصمہ جہانگیر کے خلاف توہین آمیز بیان،پاکستان بار کونسل کی مذمت

letter
مصنف:

پاکستان بار کونسل نےکیپٹن (ر) صفدر کے بیان پر سخت ردعمل دیا ہے، اور مرحومہ عاصمہ جہانگیر کے خلاف توہین آمیز بیان کی مذمت کی ہے


پاکستان بار کونسل کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عاصمہ جہانگیر کے مذہبی تشخص سے متعلق ریمارکس افسوسناک ہیں، اختلاف رائے ذاتی حملوں اور نفرت انگیزی کا جواز نہیں بن سکتا،مرحومہ عاصمہ جہانگیر کی قانونی برادری اور انسانی حقوق کے لیے خدمات قابل احترام ہیں، عاصمہ جہانگیر کے خلاف بیان شائستگی اور احترام کے منافی ہے، عوامی نمائندے اپنے بیانات میں احتیاط اور وقار کا مظاہرہ کریں،


پاکستان بار کونسل نے متعلقہ حکام سے کیپٹن (ر) صفدر کے بیان کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا،اور کہا کہ کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف مناسب قانونی کارروائی کی جائے، پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین پیر محمد مسعود چشتی نے بیان کی مذمت کی ہے