برطانیہ،کراس کنٹری ٹرین سروس میں 8 اضافی ٹرینیں شامل کرنے کا منصوبہ

برطانیہ میں ریل مسافروں کے لیے بڑی خبر، کراس کنٹری ٹرین سروس میں 8 اضافی ٹرینیں شامل کرنے کا منصوبہ سامنے آیا ہے
کراس کنٹری ریل سروس میں اضافی ٹرینوں کی شمولیت سے ہر ہفتے 60 ہزار مزید نشستیں دستیاب ہوں گی، اضافی ٹرینوں کے ذریعے بڑے شہروں کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کے لیے گنجائش بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،کراس کنٹری کی پہلی اضافی وائجر ٹرین 2027 کے آغاز میں سروس میں شامل ہو جائے گی،کراس کنٹری کی تمام 8 اضافی ٹرینیں مئی 2028 تک سروس میں شامل کرنے کا منصوبہ ہے،اضافی ٹرینوں سے ریل سروس میں مسافروں کا رش کم کرنے اور سفر کو زیادہ آرام دہ بنانے میں مدد ملنے کی توقع ہے کراس کنٹری ٹرینوں کی تعداد 70 سے بڑھ کر 78 ہو جائے گی
کراس کنٹری ریل سروس کی استعداد بڑھانے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ، ٹرین لیزنگ کمپنی بیکن اور اریوا کے درمیان معاہدہ ہوا ہے،مختلف شہروں کے مسافروں کو فائدہ پہنچنے کی توقع ہے،اضافی ٹرینیں برمنگھم کے راستے گلاسگو، پینزینس اور بورن ماؤتھ جانے والی سروسز میں گنجائش بڑھائیں گی، لیڈز، لیسٹر، شیفیلڈ، کارڈف، کیمبرج اور مانچسٹر کے مسافروں کو بھی اضافی ریل نشستیں میسر ہوں گی،کراس کنٹری کی اضافی ٹرینوں سے مختلف شہروں کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو بہتر سفری سہولتیں فراہم کرنے کا منصوبہ ہے، ریل سروس میں اضافی نشستوں سے مصروف روٹس پر مسافروں کے دباؤ میں کمی لانے کی کوشش ہے
کراس کنٹری ٹرینوں کی وقت کی پابندی میں اپریل سے جون 2026 کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں 6 فیصد سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئ ہے،آفس آف ریل اینڈ روڈ کے اعداد و شمار کے مطابق اپریل تا جون 2026 میں کراس کنٹری کی بروقت کارکردگی گزشتہ سال کے اسی عرصے سے کم رہی، ٹرینوں کی گنجائش بڑھانے کے ساتھ ریل سروس کی قابلِ اعتماد کارکردگی بہتر بنانے پر بھی توجہ دی جا رہی ہے،کراس کنٹری کی منیجنگ ڈائریکٹر شیونا رولف کے مطابق اضافی ٹرینوں میں سرمایہ کاری قابلِ اعتماد ریل سروس فراہم کرنے کے عزم کا اظہار ہے، اضافی ٹرینیں کراس کنٹری کے مستقبل کے لیے مضبوط کاروبار کی تعمیر میں مدد دیں گی
برطانوی وزیر ریلوے لارڈ ہینڈی کے مطابق اضافی ٹرینوں سے نشستوں میں اضافہ، رش میں کمی اور سروس کی لچک بہتر ہوگی، اضافی ٹرینیں ملک بھر کے قصبوں اور شہروں کے درمیان رابطے بہتر بنانے میں مدد دیں گی، اضافی ٹرینوں سے مصروف ریل روٹس پر مسافروں کو زیادہ گنجائش فراہم کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے،اریوا ٹرینز یوکے کی منیجنگ ڈائریکٹر امانڈا فرلانگ کے مطابق اضافی گنجائش ریل سروس کو زیادہ قابلِ اعتماد اور مؤثر بنانے میں مدد دے گی اضافی نشستوں سے ریل سفر زیادہ پُرکشش اور آرام دہ بنانے میں مدد ملے گی
کراس کنٹری اس وقت 70 وائجر ٹرینیں چلا رہی ہے،کراس کنٹری کی موجودہ وائجر ٹرینیں 2000 اور 2001 کے دوران ڈربی میں تیار کی گئی تھیں، اضافی ٹرینوں کی شمولیت سے نشستوں کی تعداد بڑھانے، رش کم کرنے اور ریل سفر کو زیادہ قابلِ اعتماد بنانے کی کوشش ہے
رپورٹ، زین العابدین،لندن
مزید پڑھیں



