ایف سی ہیڈکوارٹر میں ہونہار کھلاڑیوں کی آئی جی ایف سی سے ملاقات

کوئٹہ: ووشو، کراٹے، باڈی بلڈنگ، باکسنگ اور فینسنگ سمیت مختلف کھیلوں سے وابستہ ہونہار کھلاڑیوں نے ایف سی ہیڈکوارٹر بلوچستان نارتھ کوئٹہ کا دورہ کیا اور آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران آئی جی ایف سی نے کھلاڑیوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے انہیں اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے اور پاکستان بالخصوص بلوچستان کا نام روشن کرنے کے لیے محنت اور لگن جاری رکھنے کی تلقین کی۔میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ نے کہا کہ ایف سی بلوچستان (نارتھ) صوبے میں کھیلوں کے فروغ، نوجوان ٹیلنٹ کی سرپرستی اور ہونہار کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی و معاونت کے لیے اپنا بھرپور کردار جاری رکھے گی۔اس موقع پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعامات بھی دیے گئے۔
مزید پڑھیں





