ہفتہ، 14 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز: پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی

مصنف:

نائیجیریا میں جاری 13ویں پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستانی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں روایتی حریف بھارت کو شکست دے دی۔


پاکستانی ٹیم نے بھارت کو 4.5 کے مقابلے میں 7 گول سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔اس سے قبل پاکستانی پولو ٹیم نے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں ایران کو 6 کے مقابلے میں 10 گول سے شکست دی تھی۔مسلسل دو کامیابیوں کے بعد پاکستان نے کوالیفائرز میں اپنی پوزیشن مستحکم کرلی ہے۔نائیجیریا میں جاری 13ویں پولو ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان، ایران، بھارت اور میزبان نائیجیریا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔