جمعرات، 15 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

کوئٹہ یوتھ کرکٹ لیگ اختتام پذیر، یونیورسٹی آف بلوچستان چیمپئن قرار

مصنف:

کوئٹہ: ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیرِ اہتمام یکم سے 11 اکتوبر تک جاری رہنے والی یوتھ کرکٹ لیگ کوئٹہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ ٹورنامنٹ میں مختلف تعلیمی اداروں کی ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 16 میچز کھیلے گئے۔

چاغی اسٹیڈیم، کوئٹہ کینٹ میں کھیلے گئے گرینڈ فائنل میں یونیورسٹی آف بلوچستان نے BUITEMS یونیورسٹی کو شکست دے کر چیمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔فائنل تقریب کے مہمانِ خصوصی کمانڈر 12 کور، لیفٹیننٹ جنرل عنایت حسین تھے، جنہوں نے فاتح ٹیم کو ٹرافی پیش کی اور نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔یوتھ کرکٹ لیگ کے انعقاد کا مقصد بلوچستان میں کھیلوں کو فروغ دینا، نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور تعلیمی اداروں کے درمیان صحت مند مسابقت، باہمی ہم آہنگی اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا۔ایونٹ کے کامیاب انعقاد کو بلوچستان کے نوجوانوں کو کھیلوں کے بہتر مواقع فراہم کرنے اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔