Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سیالکوٹ: پروفیشنل میڈیا الائنس کا اہم اجلاس، صحافتی امور پر مشاورت

مصنف:

سیالکوٹ بیورو چیف مدثر رتو سے

پروفیشنل میڈیا الائنس کے دفتر میں چیئرمین پروفیشنل میڈیا الائنس عثمان بٹ کی زیرِ صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں الائنس کے عہدیداران اور ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید، ہدیۂ نعت، محفلِ درود و سلام اور ذکر و اذکار سے کیا گیا۔


اجلاس میں چیئرمین عثمان بٹ، صدر ڈاکٹر شہزاد نسیم نجب، نائب صدر خواجہ عامر جاوید، نائب صدر میاں محمد امجد، جنرل سیکرٹری نمیاں محمد سلیم، سیکرٹری انفارمیشن وحید احمد، سیکرٹری فنانس ملک علی، ملک اعظم سیکریڑی سپورٹس، لیگل ایڈوائزر ملک سفیان سمیت ممبران مدثر رتو ، میڈم روبی طارق، ، ندیم انجم، سائیں سلیم نکا، فہد اصغر، عتیق بیگ، میاں رضوان اور حمزہ بٹ نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران پروفیشنل میڈیا الائنس کے آئندہ کے لائحۂ عمل، صحافتی سرگرمیوں، اہم پریس کانفرنسز، میڈیا کوریج اور مختلف سرکاری و نجی اداروں کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔شرکاء اجلاس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اہم پریس کانفرنسز، میڈیا کوریج اور مختلف اداروں کے ساتھ ہونے والی میٹنگز میں صحافتی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھاتے ہوئے بھرپور اور عملی شرکت یقینی بنائی جائے گی۔


اس موقع پر شرکاء نے چیئرمین پروفیشنل میڈیا الائنس عثمان بٹ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور الائنس کے پلیٹ فارم کو مزید فعال اور مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔