Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

خیبرپختونخوامیں امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں،فیصل کریم کنڈی

faisal karim kundi

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کے پی حکومت امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے وفاقی حکومت سے تعاون نہیں کر رہی۔


گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نجی خبررساں ادارے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر آصف زرداری نے تاحال صوبے میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق رپورٹ نہیں مانگی صدر نے جیسے ہی رپورٹ مانگی تو تیار کرکے سفارشات سمیت بھیج دوں گا-


انہوں نے بتایا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال ٹھیک نہیں ہے،کے پی حکومت امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے وفاقی حکومت سے تعاون نہیں کر رہی۔


علاوہ ازیں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پشاور میں ملا قات ہوئی جس میں صوبے کو دہشتگردی سے بچانے کے لیے آئینی کردار ادا کرنے پر اتفاق کیا گیا۔


گورنر ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق صدر اور وزیراعظم گورنر راج یا ایمرجنسی ضروری سمجھیں تو گورنر ہاؤس آئینی کردار ادا کرے گا۔


 ذرائع کے مطابق آئی جی خیبر پختونخوا نے بتایا کہ صوبے میں غیریقینی صورتحال پر پولیس الرٹ ہے، ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔