پیر، 9 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بابا گورو نانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب میں تیسری انٹرنیشنل کانفرنس آن اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کا انعقاد

مصنف:

ننکانہ صاحب (احسان اللہ ایاز نامہ نگار باغی ٹی وی )



بابا گورو نانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب میں تیسری انٹرنیشنل کانفرنس آن اپلائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی کا افتتاحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ترکیہ، نائجیریا اور ملائیشیا سے آئے محققین سمیت پاکستان کی ممتاز علمی و تعلیمی شخصیات نے شرکت کی۔ کانفرنس کا مقصد سائنسی تحقیق، جدید ٹیکنالوجی، علمی تبادلے اور صنعت و جامعات کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہے۔ افتتاحی اجلاس میں رکن سنڈیکیٹ مہر کاشف پڈھیار، جامعہ کمالیہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب، سابق وزیرِ صحت ڈاکٹر سعید الٰہی، بابا گورو نانک یونیورسٹی کے بانی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل اور موجودہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد عمران سمیت متعدد ممتاز ماہرینِ تعلیم اور محققین نے شرکت کی۔ کانفرنس کے موقع پر بابا گورو نانک یونیورسٹی نے قصور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ڈان بریڈ اور الائیڈ فوڈز کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے۔ ان معاہدوں کا مقصد تعلیمی و صنعتی روابط کو مستحکم کرنا اور تحقیق، عملی تربیت اور طلبہ کے لیے پیشہ ورانہ مواقع میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔ کانفرنس کے دوران طلبہ نے اپنے تحقیقی و تخلیقی منصوبوں کی نمائش بھی کی، جن کے ذریعے انہوں نے کتابی علم کو عملی صورت میں پیش کیا۔ شرکاء نے طلبہ کے منصوبوں میں گہری دلچسپی لی اور ان کی محنت، تخلیقی صلاحیتوں اور عملی مہارتوں کو سراہا۔ یہ کانفرنس بابا گورو نانک یونیورسٹی کی جانب سے بین الاقوامی علمی روابط کے فروغ، تحقیق و جدت کی حوصلہ افزائی اور صنعت و تعلیم کے درمیان مؤثر تعاون کے قیام کی کوششوں کا اہم حصہ ہے۔