ہفتہ، 14 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل، پاکستان نے بھارت کو 338 رنز کا ہدف دے دیا

مصنف:

مسقط: انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے روایتی حریف بھارت کو جیت کے لیے 338 رنز کا ہدف دے دیا۔


مسقط میں جاری فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے عثمان خان اور عبدالقادر نے بھارتی بولرز کے خلاف جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچریاں مکمل کیں۔ عبدالقادر 54 گیندوں پر 80 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ عثمان خان نے شاندار سنچری اسکور کی۔ وہ 111 گیندوں پر 107 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔


پاکستان کی جانب سے دونوں بیٹرز نمایاں اسکورر رہے۔ بھارت کے کاویہ پریش پٹیل نے 4 جبکہ چگوروپتی وینکٹے نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستانی انڈر 19 ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور گروپ مرحلے میں بھی بھارت کو شکست دے چکی ہے۔اب بھارتی ٹیم کو ٹائٹل جیتنے کے لیے 338 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔