عظمیٰ کے پی کے لوگوں کو جنگلی نہیں کہہ سکتیں، کیپٹن (ر) صفدر

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری خیبرپختونخوا کے لوگوں کو جنگلی نہیں کہہ سکتی۔
ایبٹ آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے صھافی کے سوال پر کہا کہ میں نے عظمی کا بیان سنا نہیں لیکن اگر آپ کہتیں ہیں تو کہا ہو گا میں عظمیٰ کو بیٹی کبھی بہن کہتا ہوں کیونکہ عظمیٰ سید زادی ہے،انہوں نے عظمیٰ بخاری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں تمہارے سامنے ہوں اگر میں جنگلی ہوں تو پورا کے پی کے جنگلی ہے،اگر میں جنگلی نہیں ہوں تو تمہاری طرف سے میں معافی مانگ لیتا ہوں اپنے گھر سے-
https://x.com/Bakhtt_PTI/status/2100491431995678943?s=20
https://x.com/ghazanfarabbass/status/2100293111360671866?s=20
کیپٹن صفدر نےکہا کہ جہاں بہن بیٹی دی ہو لوگ اسے جنگلی نہیں کہتے، اگر زہم جنگلی ہوتےتو آج رشتے دار نہ ہوتے، وزیراعلیٰ پنجاب، خیبر پختونخوا کی بہو ہیں,عظمیٰ سمجھدار پڑھی لکھی ہیں، ایسی بات نہیں کرسکتیں، خیبرپختونخوا کا بیٹا ہوں، خیبرپختونخوا کے حقوق کی جنگ پورے پاکستان میں لڑیں گے, وزیر اعلیٰ پنجاب خیبرپختونخوا کی بہو ہیں جتنا اس پرپنجاب کا حق ہے، اس سےزیادہ خیبرپختونخوا کا ہے۔
مزید پڑھیں





