پیر، 19 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

قلعہ روہتاس سے ٹلہ جوگیاں میراتھون دوڑ کے بانی چوہدری عاصم علی کا ڈیرہ گُجراں لندن میں پرتپاک استقبال

مصنف:

لندن: پاکستان کے ضلع جہلم میں 15 نومبر 2026ء کو منعقد ہونے والی قلعہ روہتاس سے ٹلہ جوگیاں میراتھون دوڑ، علاقے کی ثقافت، تاریخ اور تاریخی ورثے کو اجاگر کرنے کے سلسلے میں ایک اہم اقدام ہے۔ اس دوڑ کے بانی چوہدری عاصم علی آف مائر کی لندن آمد کے موقع پر ڈیرہ گُجراں لندن میں ان کے اعزاز میں پرتپاک استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔


تقریب میں ڈیرہ گُجراں کی معروف شخصیت حاجی چوہدری غلام حسین گجر ، ان کے صاحبزادگان چوہدری مناف گجر ، چوہدری منصور گجر اور چوہدری فدا گجر نے اپنے اہلِ خانہ اور دوست احباب کے ہمراہ شرکت کی۔اس موقع پر سماجی، سیاسی اور کاروباری شخصیات سمیت کمیونٹی کے متعدد معززین بھی موجود تھے، جن میں خصوصی طور پر چوہدری رضا چیمہ ، چوہدری محبوب ، راجہ محمد اشرف ، نجیب بھٹی ، چوہدری نثار گجر، آصم خان ، صدر پاکستان پریس کلب چوہدری تبریز عورہ اور ان کی ٹیم شامل تھے۔اس کے علاوہ عادل اقبال ملک ایڈوکیٹ چوہدری عثمان گجر، چوہدری ظفر ایڈووکیٹ، راجہ شاکر کیانی اور کمیونٹی کے دیگر رہنماؤں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے چوہدری عاصم علی کے ساتھ اپنی محبت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔تقریب میں جامع مسجد غوثیہ، لی برج روڈ کے سابق جنرل سیکریٹری خالد اقبال ملک نے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض سرانجام دیے۔


یہ استقبالیہ تقریب چوہدری عاصم علی کی حوصلہ افزائی اور قلعہ روہتاس سے ٹلہ جوگیاں میراتھون دوڑ کے ذریعے ضلع جہلم کے تاریخی و ثقافتی ورثے کو اجاگر کرنے کی کوششوں کے لیے کمیونٹی کے تعاون اور محبت کا مظہر تھی۔

رپورٹ: زین العابدین ،لندن