آنکھ کا کام ہے اشکوں سے طہارت کرنا ،شاعرہ:فریدہ خانم
نقطہ نظر
مصنف:
غزل
آنکھ کا کام ہے اشکوں سے طہارت کرنا
باور آیا ہے مجھے یوں بھی عبادت کرنا
اس کی چاہت میں کھلی جاتی ہیں زلفیں میری
اور عادت ہے ہواؤں کی ، شرارت کرنا
میری آنکھوں نے ترے خواب بنے ہیں کتنے
عشق نے مجھ کو سکھایا ہے ریاضت کرنا
وہ جو مجرم ہے تو اے محتسب دنیا تم !
میری چاہت کے ترازو میں عدالت کرنا
نظر آ جائے آگر وہ کہیں اے دل بسمل
آنکھ میں اس کو سمو لینا، ضیافت کرنا
اے مرے دل ! کہیں آرام سے رہنے بھی تو دے
ہر گھڑی سیکھ لیا تو نے قیامت کرنا
ورد الحمد ہے خانم مرے ہر پل کا رفیق
رات دن ہے اسی مصحف کی تلاوت کرنا
فریدہ خانم ، لاہور ، پاکستان ۔
مزید پڑھیں




