پیر، 9 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

آنکھ میں آنسوؤں کا چھم ابھرا،شاعر:صفدر بھٹی

نقطہ نظر
safdar bhatti

آنکھ میں آنسوؤں کا چھم ابھرا

دل میں جیسے ہی تیرا غم ابھرا


چاند پر ٹکٹکی لگائی تھی

یک بہ یک مصحفِ صنم ابھرا


قلب پھر مشعلوں سے روشن تھا

تار تارِ جگر میں دم ابھرا


حیرتیں پتلیوں میں ڈھلتی گئیں

ماہ جب ابرِ در کرم ابھرا


شب جو اشعارِ میر پڑھنے لگے

پھر تو قرطاس پر جو نم ابھرا


ہاتھ جونہی دعا کو اٹھے تو

آنکھ میں دفعتاً حرم ابھرا


پھر جگر چیرتا سکینہ کا

کربلا میں وہی دہم ابھرا


قریہ قریہ ہوئی عزاداری

شہر در شہر پھر الم ابھرا


صفدرا اس جہانِ خیرہ میں

کب کوئی ڈوبتا بہ یم ابھرا