جمعہ، 13 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اب شاعروں کو بزمِ تماشائی چاہیے،شاعرہ:ردا فاطمہ اعوان


غزل


ردا فاطمہ اعوان

گوجرنوالہ


اب شاعروں کو بزمِ تماشائی چاہیے

ہر لفظ کو بھی ذوقِ شناسائی چاہیے


جو دل میں ہے، وہ کہنے کا حوصلہ بھی ہو

اظہارِ حق کو جرأتِ گویائی چاہیے


بازارِ وقت میں ہے سخن ارزاں آج کل

اشعار کو تو دادِ پذیرائی چاہیے


ہر سمت نفسا نفسی کا ڈیرہ ہے آج کل

انسان کو تو انساں کی بینائی چاہیے


ہم نے تو عمر بھر اسے چاہا خلوص سے

اس کو ہر ایک شخص میں اچھائی چاہیے


تنہائیوں میں بیٹھ کے لکھتے رہے ہیں ہم

شاعر کو درد و غم کی تو گہرائی چاہیے