جمعہ، 13 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اے رہبرِ اعظم تیری عظمت کو سلام ،شاعرہ،فائزہ شہزاد

نقطہ نظر

رہبرِ اعظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی یاد میں"

فائزہ شہزاد( پشاور)


اے رہبرِ اعظم تیری عظمت کو سلام

شہیدوں کے امام تیری جرات کو سلام

ظلم کے آگے کبھی جھکنا نہیں

ساری دنیا کو یہ پیغام سنایا ہے

تیری ہمت کو شجاعت کو سلام


دشمن نے سوچا کہ مٹا دے گا تیرا نام

امر ہو گئے مگر تم پی کر شہادت کا جام

تیری طاقت تیری چاہت کو سلام

ماؤں کی گودیں اُجڑ گئیں مگر

بلند تر ہیں اُن کے حوصلے اب بھی مگر

تیری قوم کے اِک اک بہادر کو سلام

کربلا کا سبق تُم نے پھر سے بتا دیا

باطل کے سامنے ڈٹ کے دکھا دیا

تیری بے خوفی و للکار کو سلام

تمہاری شہادت نے روشنی دکھا دی

ہر دل میں حق کی شمع جلا دی

اے جری و بہادر تیری قوت کو سلام

آج یہ عہد کرتے ہیں تم سےہم

تیرے نقش قدم پر چلیں گے ہم

تیرے درس تیری تعلیمات کو سلام

بچہ بچہ پکارتا ہے فارس کا

ظلم کی ہر دیوار کو گرائیں گے

تیری قوم کی خدمت دیں کو سلام

شہیدوں کے امام تیری یاد زندہ ہے

تیرے لہو سے اسلام کی ہر دیوار زندہ ہے

تیری غیرت تیری حمیت کو سلام

خامنہ ای رہبر تیرا رستہ نہیں بھولیں گے

مظلوم کی آواز بنیں گے چُپ نہ رہیں گے

تیری قربانی تیری شان و شوکت کو سلام

سرزمین فارس آج بھی نوحہ کناں ہے

پکارتی ہے تُجھے اے رہبراعظم واپس آ

تیری شعلہ بیانی تیری قیادت کو سلام

شہید کبھی مرتا نہیں تو زندہ ہے

تُو زندہ ہے اور تا ابد زندہ رہے گا

تُو زندہ ہے اور تا ابد زندہ رہے گا