ہفتہ، 31 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

اکیلا پن نہ توڑے تو رفاقت توڑ دیتی ہے ،شاعر:عارف پرویز نقیب

نقطہ نظر

اکیلا پن نہ توڑے تو رفاقت توڑ دیتی ہے

ادھوری رہ گئی ہو تو محبت توڑ دیتی ہے

کہاں سے ڈھونڈ کے لائیں بھلا اب شہر کے باسی

کھلونے چھین کر جن سے حکومت توڑ دیتی ہے


قیامت اور کیا ہو گی اسیرانِ غلامی پر

قیامت آئے نہ آئے قیادت توڑ دیتی ہے


خدا کے سامنے ہم کو اگر جھکنا نہیں آیا

یقیناً آدھے لفظوں کی تلاوت توڑ دیتی ہے


مصائب سے ذرا بچ کے ہی رہنا اے نقیبِ جاں

یہاں پر کاہنوں کی ہی کہانت توڑ دیتی ہے

(عارف پرویز نقیب۔کراچی)