جعلی بینک اکاؤنٹس کیس: انور مجید سمیت 13 ملزمان کی بریت کے خلاف اپیلیں واپس

سندھ ہائی کورٹ کے ججز کا وفاقی حکومت کے فیصلے پر اظہارِ حیرت، وفاقی وکیل کے جواب پر مسکرا دیے
کراچی: صدر مملکت آصف علی زرداری سے متعلق جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں شریک ملزمان انور مجید اور حسین لوائی سمیت 13 ملزمان کی بریت کے خلاف اپیلیں واپس لے لی گئیں۔ وفاقی حکومت کے فیصلے پر سندھ ہائی کورٹ کے ججز نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے استفسار کیا کہ اپیلیں کیوں واپس لی جا رہی ہیں؟
عدالت کے استفسار پر وفاق کے وکیل نے جواب دیا کہ انہیں اپیلیں واپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ وکیل کے اس جواب پر ججز مسکرا دیے۔
یاد رہے کہ بینکنگ کورٹ نے 17 ستمبر 2026 کو اس کیس میں تمام 13 ملزمان کو بری کر دیا تھا۔ ملزمان میں صدر مملکت آصف علی زرداری، فریال تالپور، انور مجید، غنی مجید، حسین لوائی، طحہٰ رضا اور دیگر شامل تھے۔
کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے شواہد نہ ملنے کا مؤقف اختیار کرتے ہوئے فریال تالپور کا نام ضمنی چالان سے نکال دیا تھا۔
عدالت نے وفاق کی درخواست منظور کرتے ہوئے بریت کے خلاف اپیلیں نمٹا دیں۔
مزید پڑھیں





