بابراعظم کے انٹرنیشنل کرکٹ میں 16 ہزار رنز مکمل

مصنف:
قومی ٹیم کے بیٹر بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 16 ہزار رنز مکمل کرلئے۔ بابراعظم نے تین ملکی سیریز کے میچ میں سری لنکا کے خلاف 45 رنز بناکر سنگ میل عبور کیا۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پاکستان کے پانچویں بیٹر ہیں۔
انضمام الحق، محمد یوسف، محمد یونس اور جاوید میانداد بھی پاکستان کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں 16 ہزار سے زائد رنز بناچکے ہیں۔
فہرست میں پہلے نمبر پر انضمام الحق ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر میں 20 ہزار 521 انٹرنیشنل رنز اسکور کیے ہیں۔ دوسرے نمبر پر 17 ہزار 790 رنز کے ساتھ یونس خان، تیسرے نمبر پر 17 ہزار 134 رنز کے ساتھ محمد یوسف ہیں۔
اس فہرست میں چوتھے نمبر پر 16 ہزار 213 رنز کے ساتھ لیجنڈری بیٹر جاوید میاں داد ہیں۔ بابراعظم کے رنز کی مجموعی تعداد 16 ہزار 38 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں





