Baaghi TV Logo

بنوں، دوستی نہ کرنے پر نوجوان کی جان لے لی گئی

Crime scene

بنوں کے علاقے پھوڑی گیٹ کے قریب دوستی سے انکار پر ملزم نے مبینہ طور پر 17 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم 17 سالہ نوجوان سے مبینہ طور پر دوستی کرنا چاہتا تھا، تاہم نوجوان کی جانب سے انکار پر ملزم نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں