جمعرات، 5 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

بلاول بھٹو زرداری کا وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ یونیورسٹی آف لاڑکانہ کا افتتاح


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ یونیورسٹی آف لاڑکانہ کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیک محمد شیخ نے بلاول بھٹو زرداری کو ادارے کے مختلف شعبوں اور تعلیمی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

بلاول بھٹو زرداری نے سماجی و انسانی علوم، انجینئرنگ و ٹیکنالوجی، زرعی علوم اور قانون کی فیکلٹیز کا دورہ بھی کیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی آف لاڑکانہ کا قیام سندھ یونیورسٹی اور قائدِ عوام یونیورسٹی کے سابق لاڑکانہ کیمپسز، شہید ذوالفقار علی بھٹو زرعی کالج اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو لا کالج کو ضم کرکے عمل میں لایا گیا ہے۔

یونیورسٹی میں سماجی و انسانی علوم، انجینئرنگ و ٹیکنالوجی، زرعی علوم اور قانون سمیت مختلف شعبوں میں تعلیم فراہم کی جائے گی۔ بلاول بھٹو زرداری کو بتایا گیا کہ یونیورسٹی کے قیام کا مقصد لاڑکانہ سمیت پورے سندھ کی تعلیمی، سماجی اور معاشی ترقی میں کردار ادا کرنا ہے۔