کے پی میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ پر ڈیرہ اسماعیل خان میں جشن، شہریوں اور تاجروں کا ڈھول کی تھاپ پر رقص

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں شہریوں اور تاجر برادری کی جانب سے جشن منایا گیا، ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا گیا اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان کے چوگلہ کے مقام پر تاجر برادری نے جشن منایا، جبکہ کوٹلی امام اور فوارہ چوک پر بھی شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر فرحان افضل دھپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج دوسرے وزیراعلیٰ کو بھی گھر بھیج دیا گیا ہے، جو کہتے تھے کہ فیصل کریم کنڈی کا پیٹرول بند کر دیں گے۔
فرحان افضل دھپ نے مزید کہا کہ ایک وزیراعلیٰ پہلے یارک سے بھاگ گیا تھا، جبکہ دوسرا گزشتہ روز مردان سے بھاگ گیا۔
دوسری جانب تاجر رہنماؤں نے گورنر راج کے نفاذ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 13 سال سے صوبے میں جو تباہی پھیلائی گئی تھی، الحمدللہ اس کا خاتمہ ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں





