عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا، فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے کم

مصنف:
نیویارک: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے نیچے آگئی۔ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت میں 5 فیصد سے زائد کمی ہوئی ہے اور یہ تقریباً 95 ڈالر فی بیرل کے قریب فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں ساڑھے 3 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد برینٹ 99 سے 100 ڈالر فی بیرل کے درمیان ٹریڈ کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق خام تیل کی قیمتوں میں کمی ایران جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی پیش رفت کی امیدوں کے باعث ہوئی ہے۔





