بدھ، 14 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

مصطفیٰ آباد،دوران ڈکیتی مزاحمت پر گولیاں چل گئیں، شہری کی موت

مصنف:

مصطفیٰ آباد (واحد ملک سے) تھانہ مصطفیٰ آباد کی حدود میں واقع علاقے لکھینکے میں مبینہ ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے احساس ادارے کا اہلکار نصراللہ بھلر جاں بحق ہوگیا۔


تفصیلات کے مطابق لکھینکے میں مبینہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں نصراللہ بھلر جان کی بازی ہار گئے۔واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں پر شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔شہریوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ انہوں نے علاقے میں پولیس گشت بڑھانے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے پر بھی زور دیا ہے۔