Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

دم کرنے کے بہانے زیادتی کی کوشش، امام مسجد کے خلاف مقدمہ درج

womens crimes

ساہیوال کے تھانہ یوسف والا میں 17 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کی کوشش کے الزام میں مقامی امام مسجد قاری سجاد حسین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق چک نمبر 70/5 ایل کے رہائشی محمد اشرف نے پولیس کو درخواست دی کہ ان کی 17 سالہ بیٹی صباء بی بی 8 ستمبر کو سر درد کا دم کروانے کے لیے مقامی امام مسجد قاری سجاد حسین کے پاس گئی تھی۔درخواست گزار کے مطابق قاری سجاد حسین نے دم کرنے کے بہانے لڑکی کو کمرے میں بٹھایا اور مبینہ طور پر اس کے جسم پر ہاتھ پھیرنا شروع کردیا۔ ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزم نے لڑکی کو مبینہ طور پر زبردستی کھینچا اور زیادتی کی کوشش کی۔درخواست کے مطابق لڑکی نے مزاحمت کرتے ہوئے شور مچایا، جس پر محمد ندیم، محمد امجد اور دیگر محلے دار موقع پر پہنچے۔ ایف آئی آر کے مطابق لوگوں کو آتا دیکھ کر ملزم دیوار پھلانگ کر فرار ہوگیا۔پولیس ریکارڈ کے مطابق درخواست پر ابتدائی طور پر تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 376 اور 511 کے تحت مقدمہ نمبر 1124/26 تھانہ یوسف والا میں درج کیا گیا اور مزید تفتیش شروع کردی گئی۔