پیر، 2 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

ڈیرہ غازی خان: عبداللہ ٹاؤن میں صفائی کا نظام سوالیہ نشان بن گیا

مصنف:

ڈیرہ غازی خان: عبداللہ ٹاؤن میں صفائی کا نظام سوالیہ نشان بن گیا، عملی صفائی کے بجائے تصویری کارروائیاں عروج پر، اہل علاقہ شدید پریشان

ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی نیوز (رپورٹر شاہد خان )

ڈیرہ غازی خان کے عبداللہ ٹاؤن میں صفائی کا نظام بدستور ناقص، گلی محلوں میں جگہ جگہ گندگی اور کوڑے کے ڈھیر انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گئے۔

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ صفائی کا نظام عملی اقدامات کے بجائے محض تصویری کارروائیوں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔ صفائی کے دعوے تو کیے جاتے ہیں، مگر زمینی صورتحال اس کے برعکس دکھائی دیتی ہے۔ گندگی کے باعث علاقے میں تعفن پھیل رہا ہے جبکہ مچھروں اور مکھیوں کی افزائش سے ڈینگی، ملیریا اور دیگر بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ صفائی نہ ہونے کے باعث روزمرہ زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے، مگر متعلقہ اداروں کی جانب سے مستقل بنیادوں پر کوئی مؤثر اقدامات نظر نہیں آ رہے۔

اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان، ستھرا پنجاب انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے، عبداللہ ٹاؤن میں صفائی کا مستقل نظام بحال کرنے اور غفلت کے ذمہ دار عملے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔