دل تو جیسے ہو بادشاہ کوئی ،شاعرہ:فریدہ خانم
نقطہ نظر
مصنف:
" دل بادشاہ "
دل تو جیسے ہو بادشاہ کوئی
غیر ممکن کی آرزو رکھے
یہ کسی شخص کی چاہ بھی کر لے
روک پاتا نہیں اسے کوئی
بات کرتا نہیں اسے کوئی
بس اسے چاہنا ہی آتا ہے
چاہ کے سنگ مسکراتا ہے
نا کے احساس سے نہیں واقف
جو بھی ہے چیز اس کو ہے درکار
راہ میں آنے والی ہر اک شے
اپنے قدموں میں روند دیتا ہے
میرا من بھی ہو بادشاہ کوئی
اور یہ صرف تجھ کو مانگتا ہے
یہ سمجھتا ہے اور نہ جانتا ہے
کیسے اس بادشاہ کو روکوں
تو بتا مسئلے کا حل کوئی
میں تو تھک ہار کے ہوں بس روئی
دل تو جیسے ہو بادشاہ کوئی
غیر ممکن کی آرزو رکھے
فریدہ خانم ، لاہور ، پاکستان ۔
مزید پڑھیں



