جمعرات، 29 اکتوبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

سہ ملکی سیریز: انگلینڈ کی پہلی فتح، سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے دی


سہ ملکی ون ڈے سیریز کے چھٹے میچ میں انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے شکست دے کر سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے سہ ملکی ون ڈے سیریز کے آخری لیگ میچ میں سری لنکا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 386 رنز بنائے تاہم 387 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم 46 ویں اوورز میں 331 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔


واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل 31 اکتوبر بروز ہفتے کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جہاں ٹرافی کے حصول کے لیے مقابلہ ہوگا۔