ٹرائی سیریز: انگلینڈ کا سری لنکا کو 430 رنز کا ہدف، کپتان کا نیا ریکارڈ

راولپنڈی میں پاکستان کی میزبانی میں جاری ون ڈے ٹرائی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ نے کپتان ہیری بروک کی شاندار ڈبل سنچری کی بدولت سری لنکا کو جیت کیلئے 430 رنز کا ہدف دیدیا
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 429 فرنز بنائے جس میں ہیری بروک نے 116 رنز پر 202 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔
انگلینڈ کا یہ اسکور پاکستان میں کسی بھی ٹیم کا ون ڈے کرکٹ میں سب سے بڑا مجموعہ ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے 2015 میں زمبابوے کے خلاف 3 وکٹوں پر 375 رنز بنائے تھے۔ انگلینڈ کے اوپنرز ٹام بینٹن اور بین ڈکٹ نے 74 رنز کی شراکت قائم کی، تاہم دونوں کھلاڑی دونتھ ویلالاگے کا شکار بنے۔ ٹام بینٹن نے 51 جبکہ بین ڈکٹ نے 29 رنز بنائے۔ کپتان ہیری بروک اور جو روٹ نے تیسری وکٹ کے لیے 159 رنز جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی۔ جو روٹ 66 گیندوں پر 69 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
ہیری بروک نے جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے 116 گیندوں پر 202 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 21 چوکے اور 10 چھکے شامل تھے۔ ول جیکس نے بھی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 33 گیندوں پر ناقابلِ شکست 60 رنز بنائے۔ ہیری بروک اور ول جیکس نے پانچویں وکٹ کے لیے صرف 77 گیندوں پر 185 رنز کی شراکت قائم کی۔
سری لنکا کی جانب سے دونتھ ویلالاگے نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اسیٹھا فرنینڈو اور جینتھ لیانگے نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
مزید پڑھیں

ٹرانس جینڈر مرد اور اہلیہ پہلے بچے کی آمد کے منتظر


سحر کامران کا بیگم نصرت بھٹو کو خراجِ عقیدت
