فیک نیوز اور غلط معلومات موجودہ دور کا سب سے بڑا چیلنج ہیں، عطاء تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ غلط معلومات اور فیک نیوز آج کے دور کا سب سے بڑا چیلنج بن چکی ہیں، جن سے نمٹنے کے لیے ڈیجیٹل خواندگی کو نصاب کا حصہ بنانا ضروری ہے۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ مواد کی لیبلنگ لازمی قرار دینا ہوگی تاکہ لوگوں کو اصل اور مصنوعی مواد میں فرق کرنے میں آسانی ہو۔انہوں نے نیشنل سائبر سیکیورٹی اینڈ سوشل میڈیا آگاہی کونسل کے قیام کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ سائبر سیکیورٹی اور سوشل میڈیا سے متعلق آگاہی کے لیے مسلسل کوششوں کی ضرورت ہے۔ ہمیں ڈیپ فیک اور مصنوعی ذہانت سے پیدا ہونے والے نئے چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ وزارت اطلاعات میں ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ قائم کیا گیا ہے، جبکہ بچوں کو سوشل میڈیا کے غیر محفوظ استعمال سے بچاؤ کے طریقے سکھانا بھی ضروری ہے۔
عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کام شروع کر دیا ہے، جس سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو بھی معاونت ملے گی۔
مزید پڑھیں





