غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف آپریشنز، 435 گرفتار

مصنف:
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ستمبر 2026 کے دوران جنوبی بلوچستان میں 15 کامیاب آپریشنز کیے گئے، جن میں 435 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق یہ کارروائیاں تربت، دشت، پنجگور، دالبندین اور ماشکیل کے علاقوں میں کی گئیں۔گرفتار کیے گئے 435 غیر قانونی افغان باشندوں کو قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد وطن واپس بھیج دیا گیا۔ذرائع کے مطابق طالبان رجیم کی پالیسیوں اور افغانستان میں معاشی مشکلات کے باعث افغان شہری غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں





