ننکانہ: غیر قانونی تعمیرات کی تصدیق کے باوجود دوبارہ تعیناتی، پولیس سکیورٹی طلب کرنے پر سوالات

ننکانہ صاحب (احسان اللہ ایاز باغی ٹی وی نامہ نگار )
محکمانہ فیکٹ فائنڈنگ میں تعمیرات کی تصدیق، پھر بھی خبریں فیک،پولیس سکیورٹی طلبی نے نئے سوال اٹھا دیے،غیر قانونی تعمیرات کے معاملے کے بعد دوبارہ تعیناتی، اب پولیس سکیورٹی طلبی؛ تنویر حسین سے متعلق سوالات پھر اٹھ گئے،
زونل آفس ننکانہ صاحب میں 30 کے قریب محکمانہ سکیورٹی گارڈز کی موجودگی کے باوجود پولیس سکیورٹی کیوں، زونل ذرائع ڈپٹی کمشنر کی 2024ء انٹیلی جنس رپورٹ، 2025ء کی محکمانہ فیکٹ فائنڈنگ اور 2026ء میں دوبارہ تعیناتی،معاملہ پھر زیرِ بحث،
فیکٹ فائنڈنگ نے تعمیرات کی تصدیق کردی، مالی کرپشن کا تعین علیحدہ انکوائری سے مشروط قرار،
چیئرمین قمر الزمان سے سوال ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کی سفارشات پر اب تک کیا کارروائی ہوئی،
قبضے ختم کرنے کے بجائے خبروں کو فیک کہنا کافی نہیں، عوامی حلقوں کا شفاف تحقیقات اور کارروائی کا مطالبہ
ننکانہ صاحب متروکہ وقف املاک بورڈ کی ننکانہ صاحب میں اراضی پر مبینہ قبضوں کے معاملے میں ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے ہیں,سرکاری ریکارڈ کے مطابق ضلع ننکانہ صاحب میں متروکہ وقف املاک کی 15 ہزار سے زائد غیر قانونی تعمیرات کا معاملہ محکمہ کے علم میں ہے،جبکہ 25 فروری 2025ء کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں مختلف مقامات کا معائنہ کرکے متروکہ وقف املاک کی زمین پر غیر قانونی تعمیرات کی موجودگی کی تصدیق کی گئی, اب موجودہ ایڈمنسٹریٹر تنویر حسین نے 6 اکتوبر 2026ء کو ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ننکانہ صاحب کو خط نمبر ETP/NKZ/2026/363 ارسال کرتے ہوئے دفتر اور فیلڈ وزٹس کے دوران پولیس سکیورٹی طلب کرلی ہے، خط میں اخبارات میں شائع ہونے والی خبروں کو فیک نیوز قرار دیتے ہوئے مشکوک کالز اور پیغامات کا بھی حوالہ دیا گیا ہے، تاہم اہم سوال یہ ہے کہ جن خبروں کو فیک نیوز قرار دیا جا رہا ہے ان کی بنیاد محض غیر مصدقہ اطلاعات نہیں بلکہ ڈپٹی کمشنر ننکانہ کے خط نمبر 1678 مورخہ 30 جولائی 2024ء، سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ کے خط نمبر 5561 مورخہ 23 اگست 2024ء اور 25 فروری 2025ء کی باقاعدہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پر ہے،دوسری جانب زونل آفس کے معتبر ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دفتر میں تقریباً 30 سکیورٹی گارڈز تعینات ہیں،اگر یہ تعداد درست ہے تو سوال یہ بھی پیدا ہوتا ہے کہ اتنی بڑی محکمانہ سکیورٹی موجود ہونے کے باوجود ایڈمنسٹریٹر کو پولیس سکیورٹی کی ضرورت کیوں پیش آئی، مزید اہم بات یہ ہے کہ 15 ستمبر 2026ء کے بورڈ آرڈر نمبر 5619 کے تحت تنویر حسین کو دوبارہ ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک ننکانہ صاحب تعینات کیا گیا،حالانکہ 2024ء کے انٹیلی جنس معاملے کے بعد سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ کے خط میں انہیں غیر قانونی تعمیرات کے باعث ایڈمن برانچ رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی تھی، سوال یہ ہے کہ بعد ازاں اس معاملے میں محکمانہ سطح پر کیا حتمی کارروائی ہوئی اور کیا ذمہ داری کا تعین کیا گیا،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمر الزمان کی طرف سے یہ وضاحت اہم ہے کہ 2025ء کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کی سفارشات پر اب تک کیا پیش رفت ہوئی اور جن افسران و اہلکاروں کے کردار کی علیحدہ انکوائری کی سفارش کی گئی تھی، ان انکوائریز کا کیا نتیجہ نکلا،صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر سرکاری فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں غیر قانونی تعمیرات کی موجودگی کی تصدیق ہو چکی ہے تو اصل ضرورت خبروں کو فیک قرار دینے کے بجائے قبضوں، تعمیرات اور ذمہ داران کے کردار کو شفاف طریقے سے سامنے لانے کی ہے،
مزید پڑھیں





