اتوار، 15 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پنجگور کے رہائشی غلام نبی کا خودکش بمبار بہن کے فتنہ الہندوستان سے وابستگی پر مکمل لاتعلقی کا اعلان

مصنف:

پنجگور کے رہائشی غلام نبی کا خودکش بمبار بہن کے فتنہ الہندوستان سے وابستگی پر مکمل لاتعلقی کا اعلان

بلوچستان کے غیور عوام کا فتنہ الہندوستان (بی ایل اے) کے دہشت گردوں سے مسلسل لاتعلقی اور بیزاری کا اظہار کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔پنجگور کے رہائشی غلام نبی نے اپنی بہن صورت کی فتنہ الہندوستان میں شمولیت پر لاتعلقی اور افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر غلام نبی کا کہنا تھا کہ صورت اپنی دوستوں کے ہمراہ فتنہ الہندوستان کے بہکاوے میں آکر پہاڑوں پر جا چکی ہے۔کالعدم تنظیمیں معصوم بلوچ بیٹیوں کو گمراہ کرکے اپنے مذموم مقاصد کے لیے خودکش بمبار کے طور پر استعمال کرتی ہیں، غلام نبی۔غلام نبی نے فتنہ الہندوستان سے وابستہ اپنی بہن سے گمراہی کا راستہ چھوڑ کر واپس قومی دھارے میں شامل ہونے کی اپیل کر دی۔

پنجگور کے رہائشی غلام نبی نے بلوچستان میں دہشت گردی کرنے والی فتنہ الہندوستان سے بیزاری کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سے وفاداری کا عہد کیا۔