جمعہ، 13 نومبر، 2026
Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی

Gold

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 900 روپے کم ہوگئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 900 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 11 ہزار 636 روپے ہوگئی۔

10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 4 ہزار 201 روپے کمی سے 3 لاکھ 52 ہزار 911 روپے پر آگئی، جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 3 ہزار 851 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 23 ہزار 513 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 49 ڈالر کمی کے بعد 3 ہزار 891 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 111 روپے سستی ہوکر 5 ہزار 467 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 95 روپے کمی کے بعد 4 ہزار 687 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت ایک ڈالر 11 سینٹ کمی کے بعد 49 ڈالر 89 سینٹ فی اونس ریکارڈ کی گئی۔