Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

جماعت اسلامی کا لانگ مارچ روکنے پر حکومت کا اصرار، ایک سال کیلئے لیوی ختم کرنے کی تجویز


حکومت کی جانب سے ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کا سپرلانگ مارچ روہڑی سے ملتان کی طرف رواں دواں ہے، اس دوران حکومت نے جماعت اسلامی کی قیادت سے ایک بار پھر رابطہ کرکے لانگ مارچ روکنے پر اصرار کیا ہے۔

جماعت اسلامی نے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے اس مطالبے کو دہرایا ہے کہ سپرلانگ مارچ لیوی کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے، توقع ہے وزیراعظم شہباز شریف جلد جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطہ کریں گے۔

جماعت اسلامی کے سپرلانگ مارچ کا اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی بریک تھرو ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومتی وفد کی جانب سے بڑا عوامی ریلیف پیکج دینے کی پیشکش کی گئی ہے، یہ عوامی ریلیف پیکج جماعت اسلامی کی ٹیکنکل کمیٹی کی منظوری سے مشروط ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وفد کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کے آن بورڈ ہونے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے اور وزیراعظم کی وطن واپسی پر جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات بھی متوقع ہے۔ جماعت اسلامی نے عندیہ دیا ہے کہ حکومت ریلیف دینے میں سنجیدہ ہے تو لانگ مارچ میں وقفہ بھی کر سکتے ہیں، تاہم لیوی کے حتمی خاتمے تک لانگ مارچ ختم نہیں ہوگا۔ حکومتی وفد کے شرکا بھی لیوی کے خاتمے کے خواہاں ہیں، حکومتی رکن کا کہنا ہے کہ عوامی نمائندے ہیں اور عوام کو ریلیف دینے کے اقدام پر خوشی محسوس ہوگی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے جلد جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطے کا بھی امکان ہے۔

رسائی کے اختیارات

Size: NORMAL