انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 اکتوبر تک توسیع
مصنف:
اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرنے کی تاریخ میں توسیع کردی ہے ۔
ایف بی آر نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر سے بڑھا کر 15 اکتوبر 2026 کر دی۔ ملک میں 30 ستمبر تک 58 لاکھ گوشوارے جمع کیے گئے جب کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ستمبر کا 1321 ارب روپے کا ٹیکس ہدف بھی حاصل کر چکا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع مختلف تجارتی تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کی درخواست پر کی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ جولائی سے ستمبر تک 3072 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہو سکتا ہے۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق اثاثوں سے متعلق معلومات چھپانے اور غلط تفصیلات دینے پرکارروائی ہوسکتی ہے جبکہ واجب الادا رقم کی وصولی کے لیے بینک اکاؤنٹس سمیت دیگر ذرائع بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں





