قصور، علی گڑھ میں ڈینگی کا وار، 24 گھنٹوں کے دوران دو افراد کی موت

مصنف:
قصور، علی گڑھ میں ڈینگی کا وار، 24 گھنٹوں کے دوران دو افراد زندگی کی بازی ہار گئے
قصور کے علاقے علی گڑھ میں ڈینگی کے باعث دو گھروں میں صفِ ماتم بچھ گئی۔ 50 سالہ اللہ وسایا اور 52 سالہ پرویز ڈینگی کے باعث جاں بحق ہو گئے۔ دو قیمتی جانوں کے ضیاع کے بعد علاقے میں خوف و تشویش کی فضا پھیل گئی
اہلِ علاقہ نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی مبینہ غفلت پر سوالات اٹھاتے ہوئے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ علاقے میں فوری طور پر فوگنگ کروائی جائے اور ڈینگی کے خاتمے کے لیے مؤثر انسدادی مہم شروع کی جائے تاکہ مزید قیمتی جانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے
دو جانیں چلی گئیں، مگر متعلقہ ادارے کب حرکت میں آئیں گے
مزید پڑھیں




