Baaghi TV Logo
ٹرینڈنگ

قصور،بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، ڈیڑھ کلو چرس برآمد،مقدمہ درج


قصور،بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، ڈیڑھ کلو چرس برآمد،مقدمہ درج


تفصیلات کے مطابق تھانہ اے ڈویژن پولیس قصور نے ایس ایچ او افتخار احمد جوئیہ کی سربراہی میں کارروائی کرتے ہوئے شہر کے مختلف علاقوں میں مبینہ طور پر منشیات فروشی کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا،پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ذیشان کے نام سے ہوئی ہے،ملزم کے قبضے سے مبینہ طور پر ڈیڑھ کلوگرام چرس برآمد ہوئی جس پر اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عرصہ دراز سے منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث تھا اور مبینہ طور پر نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت کی طرف دھکیل رہا تھا،پولیس نے مذید کارروائی کیلئے تفتیش شروع کر دی ہے