قصور تھانہ الاآباد میں مبینہ جھوٹے مقدمات کے اندراج کا انکشاف،شہری کی ڈی پی او کو درخواست

تھانہ الاآباد میں مبینہ طور پر جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات کے اندراج کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، متاثرہ شہری نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق ایس ایچ او معروف خان کی مبینہ مداخلت کے باعث شہریوں کے خلاف یک طرفہ کارروائیاں کرتے ہوئے جھوٹے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں،
متاثرہ شہری نے اس حوالے سے ڈی پی او قصور کو تحریری درخواست جمع کروا دی ہے، جس میں معاملے کا نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی گئی ہے،
مزید ایک بے گناہ نوجوان طالب علم کو مبینہ طور پر گھر سے اٹھا کر ایک نجی مقام پر رکھا گیا، جس کے بعد بڑی مشکل سے اس کی رہائی ممکن ہوئی۔ اس واقعے نے پولیس کے مبینہ طرزِ عمل پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں،متاثرہ شہری اور عوامی حلقوں نے اعلیٰ پولیس حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کروائی جائے اور ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے اور درج شدہ مقدمات کی میرٹ پر تفتیش یقینی بنا کر بے گناہ شہریوں کو انصاف فراہم کیا جائے۔
مزید پڑھیں



ٹرانس جینڈر مرد اور اہلیہ پہلے بچے کی آمد کے منتظر

